قبل ازیں منتخب تین ارکان پارلیمینٹ اتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی،اور ریونت ریڈی کو تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر منتخب ارکین نے کہا کہ عوام نے وزیراعلی کے سی آر کے غرور کو توڑا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح انتخابی مہم کے دوران کے سی آر سولہ ارکان پارلیمینٹ کے جیتنے کے دعوے کررہے تھے اس پر عوام نے پانی پھیر دیا۔
انھوں نے کہا کہ کے سی آر نے دو ہزار چودہ میں کیے ایک وعدہ کو بھی پورا نہیں کیا ۔
اس موقع پر کانگریس اراکین پارلیمینٹ نے کہا کہ وہ تلنگانہ کا حق حاصل کرنے پارلیمینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔