اس موقع پر کانگریس اور بی جے پی رہنماؤں نے ادارہ جات کے انتخابات میں بی سی طبقے کے تحفظات کے کوٹہ کو کم کرنے پر سخت اعتراض جتایا۔
صدر تلنگانہ کانگریس اتم کمار ریڈی نے حکومت تلنگانہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا وزیراعلی کے سی ار روز اول سے بی سی طبقہ کے ساتھ ناانصافی کرتے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بی سی طبقہ کا مکمل انتخابی کوٹے کے حصول کے لیے تمام اپوزیشن جماعتیں متحدہ طور پر جدوجہد کریں گے۔
اس موقع پر اپوزیش جماعتوں کے رہنماؤں نے ادراہ جات میں، اگر بیاک ورڈ کلاس کو مکمل تحفظات نہیں دیے جاتے ہیں تو انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ۔