مقامی مادھو راؤ سندھیا اسٹیڈیم میں کل شام ان دونوں کانگریس لیڈروں کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کےلئے بڑی تعداد میں لوگ اسٹیڈیم پہنچے۔
اس میچ کو دیکھنے کے لئے کانگریس کارکن گزشتہ دو دنوں سے شیور پوری میں لوگوں کو مدعو کرنے کے لئے اعلان کررہے تھے۔ میچ کے بعد دونوں لیڈروں نے ایک جلسہ بھی رکھا تھا لیکن بعد میں اسے منسوخ کردیا گیا۔
میچ میں سندھیا کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی۔ سندھیا اوپنر بلے باز کے طور پر میدان میں اترے۔ بعد میں سدھو کی ٹیم کھیلنے آئی لیکن سدھو جلد ہی رن آؤٹ ہوگئے۔
اس پارلیمانی حلقے میں 12 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔ یہاں سندھیا کا مقابلہ بی جے پی کے کے پی یادو سے ہے۔