ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی سے متعلق معلومات دی۔
انہوں نے کہا کہ رامپور پارلیمانی حلقہ پانچ اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے ہر ایک اسمبلی حلقے کے لیے 14 ٹیبل ہیں جہاں ہر ٹیبل پر امیدوار کے ایجنٹ موجود رہیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر حلقہ اسمبلی پر 16-16 کیمرے لگائے جائیں گے۔ 14 کیمروں پر گنتی ہوگی ایک ٹیبل آر او کے لیے اور ایک ٹیبل پر وی وی پیٹ مشین کی نگرانی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع میں 23 اپریل کو ہوئی پولنگ میں 10 لاکھ 64 ہزار 844 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
اس دوران منڈی سمیتی مکمل طور پر بند رہے گی۔ ساتھ ہی 200 میٹر کے دائرے کے اندر داخلے پر بھی پابندی رہے گی۔ جبکہ اسٹرانگ روم افسران کی موجودگی میں 23 مئی کی صبح 8 بجے سے کھولا جائے گا۔