ETV Bharat / elections

چندرابابو کی راہل گاندھی سے ملاقات

آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس کے صدرراہل گاندھی سے ملاقات کی۔

author img

By

Published : May 8, 2019, 1:25 PM IST

چندرابابو کی راہل گاندھی سے ملاقات

دونوں رہنماؤں میں تقریباً نصف گھنٹہ کی بات چیت ہوئی، جس میں 50 فیصد وی وی پیٹ کی گنتی پر تلگودیشم کی زیرقیادت 21اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے داخل کردہ خصوصی مرافع کو سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کردیئے جانے کے مسئلہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
سمجھا جاتا ہے کہ پانچ مراحل کے انتخابات کے مسئلہ پر بھی ان دونوں میں بات چیت کی گئی۔نائیڈو منگل کو ہی راہل گاندھی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم وہ انتخابی مہم میں مصروف تھے، جس کی وجہ سے یہ ملاقات نہیں ہوپائی تھی۔
ذرائع کے مطابق آج کی اس ملاقات میں ملک بھر میں ہورہے انتخابات، اے پی میں منعقدہ انتخابات اور مابعد انتخابات اختیار کی جانے والی حکمت عملی پربھی بات چیت ہوئی ہے۔
چندرابابونائیڈو مرکز میں غیر بی جے پی اتحاد کی تشکیل کے خواہشمند ہیں، جس کے لئے انہوں نے اپنی مساعی میں شدت پیداکردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.