ریاست راجستھان کی اس انتخاب کو لیکر تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔ راجستھان میں 29 اپریل کو 13 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔
پہلے مرحلے کے تحت ریاست راجستھان میں صبح سات بجے سے شام کو چھ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔
وہیں پہلے مرحلے میں کل 25776993 ووٹرز شامل ہیں۔ ان ووٹرس میں13300801 مرد اور12476052 خواتین اور 140 ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔
ووٹنگ کے لیے کل 28182 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں شہر میں 4484 اور گاؤں میں 23698 ہیں۔
اس مرحلے میں ریاست کی سب سے ہاٹ سیٹ جودھپور پارلیمانی سیٹ بھی شامل ہے۔
راجستھان کی ان 13 سیٹوں میں ٹونک- سوائی مادھو پور، اجمیر، پالی- جودھپور، جالور، باڈمیر ،جالور، ادے پور، بانس واڑا، چتوڑ گڑھ، راجسمند، بھیلواڑا، کوٹا، جھالاواڑ- بارہ سیٹ شامل ہیں۔
غورطلب ہے کہ 2014 کے عام انتخاب میں گزشتہ دو دن 14 مئی ان 13 پارلیمنٹ حلقوں میں64.27 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ جن میں 66 فیصد مرد اور 62.40 صدی خواتین شامل تھیں۔