ETV Bharat / elections

پنجی میں ضمنی انتخابات: منوہر پاریکر کی جگہ کون لے گا؟ - منوہر پاریکر کی جگہ کون لے گا

گوا میں پنجی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے اتوار کو پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ صبح 11.00 بجے تک 31.48 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : May 19, 2019, 3:38 PM IST

ریاستی الیکشن دفتر کے افسروں نے بتایا کہ پنجی حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 22،482 ہے، جن میں سے 10،697 مرد اور 11،785 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ان میں 476 نئے ووٹرز ہیں جو پہلی مرتبہ ووٹ کے حق کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجی حلقے میں 30 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ سکیورٹی کے لئے سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔

ضمنی انتخابات میں کل چھ امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں، جن میں سدھارتھ (بی جے پی)، اٹانسو مونسیریٹ (کانگریس)، والمكی نائک (عام آدمی پارٹی) اور سبھارش ویلنگر (گوا سرکشا منچ ) شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دو آزاد امیدوار دلیپ گھاڑی اور ونے مورے بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

سابق وزیر اعلی منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد پنجی اسمبلی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ دو دہائی سے بھی زیادہ وقت تک پنجی حلقے کی نمائندگی کر چکے مسٹر پاریکر کا گذشتہ 17 مارچ کو انتقال ہو گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.