اس موقعے سے چندرابابو نائیڈو نے الیکشن کمیشن میں اپیل کی کہ آندھراپردیش میں 7.5 لاکھ ووٹرس کے ناموں کو حذف کر دیا گیا جس کی تحقیقات کی جائے، تاہم الیکشن کمیشن نےان کی اپیل خارج کردی۔
انھوں نے کہا کہ انتخابی مبصرکے طور پر آر ایس ایس سے منسلک کے کے شرما کو آندھراپردیش بھیجا گیا۔
چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ وائی ایس وویکا نند ریڈی قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے افسرراہل دیو شرما کا بلاوجہ تبادلہ کیا گیا،اور اس اقدام کو انجام دینے میں الیکشن کمیشن کی مدد حاصل تھی۔
چیف منسٹر اندھراپردیش نے مزید کہا کہ وائی ایس وویکا نند ریڈی قتل کیس اور ووٹرس کے ناموں حذف کرنے سے متعلقہ حقائق کو میڈیا کےچند ادارے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس موقع پر چیف منسٹر آندھراپردیش نے الکشن کمیشن پر ایک طرفہ فیصلوں کا الزام لگایا۔