متعدد مقامات پر پولنگ مراکز پرووٹروں کے لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
اس مرحلے میں 10 کروڑ ایک لاکھ 75 ہزار رائے دہندگان 918 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ، جس کا نتیجہ 23 مئی 2019 کو آئے گا۔
آج جن ریاستوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں اترپردیش اور پنجاب کی 13-13، مغربی بنگال کی 9،بہار، مدھیہ پردیش کی آٹھ۔آٹھ، جھارکھنڈ کی تین، ہماچل پردیش کی چار اور چنڈی گڑھ کی ایک سیٹ شامل ہے۔
ان ریاستوں میں کچھ ایسی نشستیں ہیں، جن پرعوام کی نگاہیں خاص طور پر مرکوز ہیں۔
اتر پردیش
سب سے اہم سیٹ اتر پردیش کی وارانسی سیٹ ہے جہاں سے وزیراعظم نریندر مودی امیدوار ہیں اور ان کے خلاف کانگریس کے اجئے رائے اور سماجوادی پارٹی کی شالنی یادومیدان میں ہیں۔
گورکھپور
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے گڑھ مانا جانے والا گورکھ پور سے بی جے پی نے روی کشن کو امیدواربنایا ہے جبکہ ان کے مدمقابل ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے امیدوار رام بھوال نشاد اور کانگریس امیدوار مدھوسودن ترپاٹھی میدان میں ہیں۔
غازی پور
غازی پور سے منوج سنہا بی جے پی سے امیدوار ہیں تو بہوجن سماج وادی پارٹی سے افضال انصاری میدان میں ہیں۔
مرزا پور
مرزا پور سے انوپریا پٹیل اپنا دل سے امیدوار ہیں جبکہ للی تیش ترپاٹھی کانگریس اور راجندر بند بہوجن سماجوادی پارٹی سے میدان میں ہیں۔
پٹنہ صاحب
پٹنہ صاحب سے روی شنکر پرساد بی جے پی سے جبکہ شتروگھن سنہا کانگریس سے امیدوار ہیں، اشیونی چوبے بکسر سے امیدوار ہیں تو ان کے خلاف جگدا نند سنگھ انتخابی میدان میں ہیں۔
پاٹلی پترا
پاٹلی پترا بہار سے بی جے پی سے رام کرپال یادو امیدوار ہیں جبکہ آر جے ڈی نے میسا بھارتی کو میدان میں اتارا ہے۔
گروداس پور
گروداس پور پنجاب سے بی جے پی نے سنی دیول کو ٹکٹ دیا ہے تو کانگریس نے سنیل جاکھڑ کو امیدوار بنایا ہے۔
امرتسر
امرتسر پنجاب سے بی جے پی نے ہردیپ سنگ پوری کو امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ کانگریس نے گرجیت سنگھ اوجلا کو میدان میں اتارا ہے، اسی نشست پر کیپٹن امریندر سنگھ نے بی جے پی کے رہنما اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو شکست دیا تھا۔