ETV Bharat / elections

'توامیتابھ بچن ضرور جیل جائیں گے' - سماجوادی پارٹی

امر سنگھ کا کہنا ہے کہ قانون کا راج ہوگا تو جن کا نام پنامہ پیپر میں آیا ہے وہ ضرور جیل جائیں گے، جیا بچن پر انھوں نے کہا کہ جب وہ گندی بستیاں جاتی ہیں تو ان کے ساتھ چلنے والے پرفیوم چھڑکتے رہتے ہیں۔

'کیا امیتابھ بچن جائیں گے جیل'
author img

By

Published : May 23, 2019, 12:14 AM IST

سماجوادی پارٹی کے سابق رہنما و رکن پارلیمان امر سنگھ نے ادکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کو لے کر کئی دعوے کیے ہیں۔

امر سنگھ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں قانون اپنا کام کرے گا اور پنامہ پیپر کیس میں انصاف ہوگا انھیں بھی سزا ہوسکتی ہے، واضح رہے کہ امیتابھ بچن کا نام پنامہ پیپرس میں آچکا ہے۔

'کیا امیتابھ بچن جائیں گے جیل'

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں امرسنگھ نے کہا کہ جب امیتابھ بچن سیاست میں آئے تھے تب انھوں نے ہیموتی نندن بہوگنا جیسے قدآور رہنما کو ہرا دیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ سیاست سے دور بھاگ گئے۔

امرسنگھ کا مزید کہنا ہے کہ امیتابھ نے ایسا کیوں کیا یہ نہیں کہہ سکتے لیکن آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ فلم میں آپ کے ہر کام کے لیے ایک چاٹوکار کھڑا ہوتا ہے کو پسینہ تک صاف کردے گا لیکن سیاست میں ایسا نہیں ہوتا ہے یہاں آپ کو جگہ بنانی پڑتی ہے آپ کو ہر جگہ جانا پڑتا ہے، امیر غریب سب سے ملنا پڑتا ہے۔

امر سنگھ نے پنامیہ پیپر لیکس کو لے کر امیتابھ کا نام سامنے آنے پر ای ٹی وی بھارت کو پوری بات بتائی، انھوں نے کہا کہ دیر سویر اس گھوٹالے کو لے کر ان پر بھی بجلی گرے گی، جب پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جیل جاسکتے ہیں انگلینڈ کے وزیراعظم گدی چھوڑ سکتے ہیں تو یہاں یہ بھی ہوسکتا ہے مودی کی قیادت میں انصاف ضرور ہوگا۔ کیونکہ انھیں (امیتابھ) بھی کسی کے ہاتھ کا ساتھ چاہیے تبھی تو پرینکا گاندھی نے انتخابی مہم کے دوران امیتابھ پر طنز کیا تھا

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.