چیف الیکٹورل افسر شلیندر کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں پارلیمانی حلقہ 4 اضلاع جموں، سانبہ، راجوری اور پونچھ پر محیط ہے اور اس میں اسمبلی نشستوں کی تعداد 20 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارلیمانی نشست میں کُل 72 اعشاریہ 16 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
شلیندر کمار نے کہا کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع پر مشتمل ہے اور اس پارلیمانی نشست میں 15 اسمبلی نشستیں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی حلقے میں مجموعی طور پر 34 اعشاریہ 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے جس میں سے کپواڑہ ضلع میں سب سے زیادہ 51 اعشاریہ 7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔