ETV Bharat / elections

نائیڈو اور ریڈی کی سکیورٹی میں اضافہ - عام انتخابات کی رائے شماری

آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت تلگودیشم اور اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی طرف سے رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار پارٹی صدور سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہوں پر کثیر تعداد میں پہنچنےکا امکان ہے، جس کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طورپر چندرابابونائیڈو اور جگن کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔

Andhra perdesh
author img

By

Published : May 22, 2019, 4:14 PM IST

عام انتخابات کی رائے شماری جمعرات کو ہوگی۔
دونوں رہنماوں کے دفاتر اور قیام گاہیں ضلع گنٹور کے تاڑے پلی منڈل میں ہیں۔دونوں رہنماوں کے مکانات کے قریب سی آئی ایس ایف سمیت گنٹور اربن ضلع پولیس کی جانب سے سیکوریٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔
بدھ کی شب سے اے پی اسپیشل پروٹکشن فورس کی دو کمپنیوں کو سیکوریٹی پرتعینات کردیاگیا ہے،مقامی پولیس کے 50ملازمین کو بھی سیکوریٹی پر تعینات کردیاگیا ہے۔
کرشنا، گنٹور،پرکاشم،مغربی گوداوری کے اضلاع کے امیدواروں کی کامیابی پر وہ فوری ان قیامگاہوں پر ان سے ملاقات کے لئے جاسکتے ہیں۔
ان کے وہاں پہنچنے پر ان کے ساتھ آئے ان کے حامیوں، پارٹی کارکنوں پر قابو پانامقامی پولیس کے لئے مشکل ہوجائے گاجس کے پیش نظر اے پی ایس پی کو تعینات کردیاگیا ہے۔

Intro:Body:

nazeer

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.