ETV Bharat / crime

حیدرآباد: بیوی نے شوہر کا قتل کرکے گھر میں دفن کردیا

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 4:13 PM IST

حیدرآباد میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بیوی نے شوہر کا قتل کرکے اسے گھر کے پچھلے حصے میں دفن کردیا۔

حیدرآباد :بیوی نے شوہر کا قتل کر اسے گھر میں دفنایا

حیدرآباد کے ونستھلی پورم علاقے میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کرکے اسے گھر کے ہی احاطے میں دفن کردیا۔

پولیس نے قتل کے الزام میں ملزمہ نوشین بیگم اور اس جرم میں اس کی مدد کرنے والے سنیل کمار کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گگن اگروال اور نوشین بیگم عرف مریادا اگروال نے گزشتہ سال 2 جون کو آریہ سماج میں شادی کرلی تھی۔ شادی کے بعد دونوں ہی ہبسی گوڑا میں واقع ایک گھر میں رہائش پذیر تھے۔ گگن کا ایک دوست سنیل اکثر ان کے گھر ملاقات کے لیے آیا کرتا تھا، اسی دوران نوشین اور سنیل کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔ ان دونوں نے مل کر 8 فروری کو گگن کے قتل کی واردات کو انجام دیا اور اس کے بعد اسے گھر کے پیچھلے حصے میں دفن کردیا۔

قتل کے بعد نوشین بیگم چند دنوں کے لئے منصور آباد میں واقع اپنے گھر چلی گئی۔ وہاں کچھ دنوں تک رہنے کے بعد وہ اپنے شوہر کے گھر پر یہ جاننے کے لیے واپس آئی کہ لاش گلی ہے یا نہیں، جب اسے اس بات کا یقین ہوگیا کہ کسی کو ابھی تک اس پر کسی قسم کا شبہ نہیں ہوا ہے تب نوشین کچھ دنوں کے لیے اجمیر درگاہ کی زیارت کے لیے چلی گئی۔ جہاں اس نے سنیل سے ملاقات بھی کی۔

پولیس کے مطابق نوشین بیگم نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اپنے فون کے گم ہونے کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔ گگن کے نام پر کروڑوں روپئے کی جائیداد ہے، پولیس اس زاویے سے بھی جانچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں پیسوں کی وجہ سے تو نوشین اور سنیل نے اس واردات کو انجام نہیں دیا۔

اس قتل کی مزید گتھیاں پولیس سلجھا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.