اورنگ آباد کے ویدانت نگر علاقے میں آدھی رات کو 15 سے 16 کاروں کی کھڑکی کے شیشے ٹوڑ کر گاڑی میں رکھا قیمتی سامان ، لیپ ٹاپ ، کار کا ساؤنڈ سسٹم اور دیگر مہنگی اشیاء چور، چوری کر فرار ہو گیا۔ صبح جب کار مالکان نے گاڑیوں کو دیکھا تو سڑک کے کنارے لگی کئی ساری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے اور گاڑیوں میں رکھا قیمتی سامان موجود نہیں تھا، جس کے بعد واقعہ کی اطلاع ویدانت نگر پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ اطلاع مِلنے کے بعد ویدانت نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
فرضی بروکر گرفتار، آن لائن ٹھگی گروہ کا پردہ فاش
ویدانت نگر تھانے کے پولیس انسپکٹر سچن سانَپ نے بتایا کہ ویدانت نگر پولیس اسٹیشن کے حد میں کل آدھی رات کو 15 سے 16 کاروں کی کھڑکیاں کے شیشے ٹوٹ کر گاڑی میں رکھا قیمتی سامان اور دیگر مہنگی اشیاء چور نے چوری کر فرار ہو گیا پولیس نے گاڑیوں کی توڑ پھوٹ کرنے والے نہ معلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور چور کو سی سی ٹی وی کی مدّت سے ڈھونڈ رہی ہے۔