پولیس اس معاملے کی اطلاع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔
یہ سانحہ گڑھوا ضلع کے دھورکی تھانہ علاقہ کے شاردا گاؤں کا ہے۔
شاردا گاؤں کے کوئیری ٹولہ کے تین بچے کھیلنے گئے، وہیں مٹی دھنسنے سے وہ دب گئے جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کی وجہ سے گاؤں میں غم کے بادل چھا گئے۔
ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت پریتی کماری (10)، سپریہ کماری (11) اور سیتا رام (12) کے طور پر کی گئی ہے۔