ETV Bharat / crime

Son Kills Father in Golconda Hyderabad: حیدرآباد میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی سنگین واردات - حیدرآباد کے گولکنڈہ میں بیٹے نے باپ کا کیا قتل

شراب جسے تمام خرابیوں کی جڑ کہا جاتا ہے۔ اس کا نشہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان جانور سے بھی بدتر ہوجاتا ہے۔ جس گھر میں شراب ہوتی ہے اس گھر میں کچھ بھی باقی نہیں بچ پاتا۔ شراب کے لیے جانور نما انسان اپنوں کو مارنے مرنے پر بھی آمادہ ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حیدرآباد کے مشہور علاقے گولکنڈہ میں پیش آیا جس میں بیٹے نے باپ کا ہی قتل کردیا۔ Son Kills Father in Golconda Hyderabad

Baap ka Qatal
15738587
author img

By

Published : Jul 5, 2022, 9:50 AM IST

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک بدنصیب بیٹے نے اپنے ہی باپ کو قتل کردیا۔ Son Killed his Own Father۔ پولیس کے مطابق گولکنڈہ کے موتی دروازہ میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کے بیٹے نے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت صابر کے نام سے ہوئی اور اس کے بیٹے اختر کا کسی نامعلوم بات پر جھگڑا ہونے کا شبہ ہے جس کے بعد اختر نے صابر پر تیز دھار چیز سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ ہمیں سلطانہ بیگم نامی خاتون کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے کہ ان کا شوہر گھر میں خون سے لت پت حالت میں مردہ پڑا ہوا ہے۔ Son Kills Father in Golconda Hyderabad

حیدرآباد کے گولکنڈہ میں بیٹے نے باپ کا کیا قتل

سلطانہ بیگم نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ گھروں میں کام کرتی ہے اور اس کا بیٹا اس سے بھی پیسہ طلب کیا کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق سلطانہ بیگم نے کہا کہ صبح وہ کام کے لیے گھر سے نکلی اور شام میں گھر واپس آئی تو اپنے شوہر کو خون میں لت پت حالت میں مردہ پایا، سلطانہ کے مطابق ان کا بڑا بیٹا آوارہ قسم کا ہے اور وہ کوئی کام نہیں کیا کرتا تھا۔ اس کو کئی مرتبہ سمجھایا گیا تاہم وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ Father Killed in Golconda Hyderabad
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.