ETV Bharat / crime

روس: اسپتال میں آتشزدگی، تین ہلاک، 11 جھلسے - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

روس کے وسطی شہر ریازان میں واقع سیماشکو اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ (آئی سی یو) میں لگی آگ میں 3 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 11 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

روس: اسپتال میں آتشزدگی، تین ہلاک، 11 جھلسے

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 10:49 AM IST

علاقائی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریازان علاقائی ہنگامی صورتحال کی وزارت کے مطابق سیماشکو اسپتال میں علی الصبح 3:36 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ اس شدید آگ کی زد میں آنے سے دو افراد کی اسپتال کے اندر ہی موت ہوگئی، جب کہ شدید زخمی ایک شخص نے ایمبولینس میں دم توڑ دیا۔

خبروں کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا، دیگر متعلقہ افسران نے موقع پر پہونچ کر جائزہ لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اس حادثے میں دیگر 11 افراد جھلس گئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

اسپوتنک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.