ETV Bharat / crime

بجبہاڑہ: منشیات کے ساتھ ایک شخص گرفتار - drug peddler arrest in Bijbehara

اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بجبہاڑہ: منشیات کے ساتھ ایک شخص گرفتار
بجبہاڑہ: منشیات کے ساتھ ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 2:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منشیات فروشی پر شکنجا کسنے کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جاری ہے۔اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے، ساتھ میں منشیات فروش کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق تھانہ بجبہاڑہ کو قابل اعتماد ذرائع سے ایک مخصوص معلومات ملی کہ دو افراد منشیات کی خریدوفروخت کرنے میں ملوث ہیں، ان کی شناخت بجبہاڑہ ک واگہامہ کے رہائشی غلام محی الدین منٹو ولد غلام قادر منٹو اور وزیر احمد لون ولد جلال الدین لون کے طور پر ہوئی ہے۔جس کے بعد ایس ڈی پی او بجبہاڑہ ، ایس ایچ او بجبہاڑہ ، ڈی او سنگم اور متعلقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک سب ڈویژن سطح کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے دونوں منشیات فروشوں کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔

تلاشی مہم کے دوران غلام محی الدین منٹو کے رہائشی گھر سے تقریبا 60 کلو گرام چرس پاؤڈر برآمد کیا گیا،حالانکہ اس وقت منشیات فروش گھر پر موجود نہیں تھا۔ وہیں وزیر احمد لون کے رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران پولیس نے تقریباً 10.5 کلو گرام چرس برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے اور منشیات فروش کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 243/2021 اور 244/2021 تھانہ بجبہاڑہ میں درج کیا گیا اور دوسرے منشیات فروش کو گرفتار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.