ETV Bharat / crime

Paytm CEO Arrested: پے ٹی ایم کے بانی شیکھر شرما کی گاڑی سے حادثہ، گرفتاری کے بعد رہا - پے ٹی ایم کے بانی اور سی ای او وجے شیکھر شرما

پے ٹی ایم کے بانی اور سی ای او وجے شیکھر شرما کو فروری کے مہینے میں اپنی کار سے ڈی سی پی ساؤتھ کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ Paytm Founder and CEO Vijay Shekhar Sharma اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

Paytm Founder and CEO Vijay Shekhar Sharma

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 2:51 PM IST

جنوبی دہلی پولیس نے پے ٹی ایم Paytm کے بانی وجے شیکھر شرما Paytm Founder and CEO Vijay Shekhar Sharma کو لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا تاہم انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

دہلی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 279 (تیز رفتاری یا لاپرواہی سے گاڑی چلانے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد وجے شیکھر شرما کو ضمانت پر رہا کیا ہے۔

دراصل گزشتہ ماہ شرما کی کار جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

پے ٹی ایم کے بانی وجے شیکھر شرما کی کار کو دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں مدر انٹرنیشنل اسکول کے قریب حادثہ پیش آیا۔ وجے شیکھر شرما کی جیگوار لینڈ روور گاڑی دہلی پولیس کے ایک افسر کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ واقعہ 22 فروری کو پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد وجے شیکھر شرما اپنی کار لے کر موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ شرما کی کار سے جو کار ٹکرائی وہ جنوبی دہلی کے ڈی سی پی کی تھی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور ڈی سی پی کی گاڑی میں پیٹرول بھرنے جا رہا تھا۔ ڈی سی پی (ساؤتھ) بینیتا میری جیکر کے ساتھ ڈرائیور کے طور پر تعینات کانسٹیبل دیپک کُمار کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

وہیں ڈی سی پی (ساؤتھ) بینیتا میری جیکر نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ لیکن کانسٹیبل دیپک کمار نے کہا کہ وہ ڈی سی پی جیکر کے ساتھ تعینات تھے اور صبح 8 بجے کے قریب اپنی گاڑی ایک پٹرول پمپ پر لے گئے۔ اسی دوران ایک کار تیز رفتاری سے آئی اور میری گاڑی کو ٹکر مار دی۔

ہریانہ کی رجسٹریشن نمبر پلیٹ تھی اور وہ شخص گاڑی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پھر ہم نے مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.