سچن وازے کو مکیش امبانی کے گھر کے باہر کار سے جلیٹن اسٹک ملنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے
این آئی اے نے باقاعدہ طور پر خصوصی عدالت میں درخواست داخل کی اور سچن وازے کا ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اس پر یو اے پی اے لگادیا۔ این آئی اے اب سچن وازے کے ریمانڈ میں توسیع کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ 'دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ چلایا جاتا ہے۔
سچن وازے کی گرفتاری کے بعد این آئی اے اس کے معتمد خاص ریاض الدین قاضی سے مسلسل باز پرس کر رہی ہے جبکہ ریاض الدین قاضی این آئی اے کا وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔