ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کی نئی منڈی تھانہ پولیس نے بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کیا۔ پولیس نے چوروں کے پاس 6 ٹرک، دو مجیک گاڑیاں اور ایک کار برآمد کی ہے۔
دراصل،مظفر نگر کے نیو منڈی کوتوالی کی پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے اتوار کے روز بین ریاستی گاڑی چوری کرنے والے ایک گروہ کے 4 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 4 بین ریاستی گاڑی چورو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن کے قبضے سے پولیس نے راجستھان ، ہریانہ ، دہلی ، یوپی اور پنجاب کے ساتھ متعدد ریاستوں سے چوری شدہ 6 ٹرک ، 2 میجک گاڑیاں ، 1 کار برآمد کی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ یہ گاڑی چور کاریں اور ٹرک چوری کر کے اُنکے چیسس اور انجن نمبر کو تبدیل کر دیتے تھے اور اُنکے جعلی کاغذ بناکر اُنکو فروخت کرتے تھے۔یہ ملزم راجستھان، ہریانہ، دہلی، اترپردیش اور پنجاب کے ساتھ متعدد ریاستوں سے گاڑیاں چوری کرتے ۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔
تاہم پولیس کے مطابق گاڑی چوروں سے برآمد شدہ تمام گاڑیوں کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔ اسی دوران تفتیش کے بعد پولیس نے تمام ملزمین کو جیل بھیج دیا ہے۔ان کا ایک ساتھی ابھی بھی فرار ہے جس کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔