اطلاعات کے مطابق سورت میں سرتھانہ علاقے کے یوگی چوک شیودھرا کمپلیکس کی رہائشی ایک 31 سالہ ماں نے اپنے دو سالہ بچے کو زہر دے کر خودکشی کرلی، سرتھانہ پولیس نے آج گشت کے دوران ماں بیٹے دونوں کو کپودرہ علاقے میں جاٹیہ سرکل کے قریب بے ہوش پایا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں کو سول اسپتال میں منتقل کروایا، جہاں علاج کے دوران ماں بیٹے دونوں کی موت ہوگئ۔ Incidents of suicide in Surat
مزید پڑھیں:
سرتھانہ پولیس نے واقعہ کے بعد ماں بیٹے کی شناخت کرکے متوفی کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی اور آگے کی کارروائی شروع کردی۔ پولیس انکوائری کے مطابق چار سال قبل متوفی کی شادی جگنیش نام کے ایک شخص سے ہوئی تھی، دونوں کا ایک بچہ بھی تھا، جگنیش نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی 3 سال سے ذہنی طور پر بیمار تھی۔ وہ لمحوں میں باشعور اور دوسرے اوقات میں بے ہوش ہوجاتی تھی، اس نے قبل میں بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔