کپواڑہ: جموں و کشمیر پولیس کی جانب جہاں معاشرے کو منشیات سے آزاد کرانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وہیں آج ضلع کپواڑہ میں پولیس نے ترہگام مارکیٹ میں چیکنگ کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
پولیس پریس ریلیز کے مطابق ان ملزمین کی شناخت ترہگام کے محلہ بھاگت کے 27 سالہ نور الحسن، رام پورہ کے 25 سالہ رہائشی محمد گنائی اور 29 سالہ محمد اسلم ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان گرفتار ملزمین کے قبضہ سے تقریبا 65گرام چرس برآمد کیا ہے۔ Drug Peddlers arrested and drugs Recovered in Kupwara
تھانہ پولیس ترہگام کے ایس آئی قدرت علی ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر رشاد یونس کی نگرانی میں ترہگام مارکیٹ میں ناکہ بندی کی۔ تینوں ملزمین کو جب علاقے میں مشکوک طور پر گھومتے دیکھا گیا، چونکہ وہ پہلے ہی خفیہ طور پر منشیات کا کاروبار کرنے والے بدنام زمانہ افراد کے طور پر جانے جاتےہیں۔ تب ان سے ان کی نقل و حرکت کے بارے میں دریافت کیا گیا اور تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔
اس دوران ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 65 گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ایف آئی آرزیر نمبر 08/22، 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ پی ایس ترہگام میں درج کرکے مزیر تحقیقات شروع کی ہے۔
اس دوران کپواڑہ پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے استعمال سے متعلق معلومات کو شیئر کرنے میں تعاون کریں تاکہ مناسب اقدامات شروع کی جا سکیں اور منشیات سے پاک ماحول بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: کٹھوعہ: 7 کلو منشیات برآمد، تین اسمگلر گرفتار