جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے کار چوری کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے کئی چوری کی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
اس معاملے سے متعلق اننت ناگ کے ایس ایس پی امتیاز حسین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ ضلع میں بہت ساری ایسی گاڑیاں چل رہی ہیں جنہیں دوسری ریاستوں سے چوری کر یہاں لایا گیا ہے۔اس طرح کی گاڑیوں کا استعمال دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی کیا جاتا ہے، اسی کے پیش نظر ہم نے ایک ایف آئی آر درج کی اور اس کے بعدڈی وائی ایس پی عاشق کی قیادت میںایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جنہوں نے ابھی تک 18 ایسی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے، جو دوسری ریاستوں سے چرائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک پولیس نے گاڑیوں کی چوری میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ہم اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
وہیں ایس پی امتیاز حسین نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوسری ریاستوں کی رجسٹریشن شدہ گاڑیوں کی خریداری میں احتیاط برتیں۔