ETV Bharat / crime

Inquiry against two policemen for taking bribe: رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 1:14 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سرینگر میں دو اہلکاروں کے متعلق رشوت لینے کے الزام میں انکوائری کے احکام جاری کیے ہیں۔

Inquiry against two policemen for taking bribe
رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری

ضلع سرینگر کے نشاط علاقے میں تعینات پولیس اہکار ہیڈ کانسٹیبل سرشاد احمد اور ایس پی او کے خلاف باغ گل لالہ (ٹیولپ گارڈن) کے ٹکٹ دینے والے ٹھیکیدار نے پچاس ہزار رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ مذکورہ ٹھیکیدار نے سرینگر پولیس کے متعلقہ افسران کے پاس اس کے متعلق شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے بتایا کہ انہوں اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ نشاط پولیس تھانے کے ایس ایچ او رئیس احمد وانی کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے اور انکی جگہ انسپکٹر محمد اقبال کو وہاں تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Mining Inspector Caught for Taking Bribe: مائننگ انسپکٹر کے ساتھ مارپیٹ اور رشوت معاملے کی جانچ کا حکم

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کسی بھی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹیولپ گارڈن کو گزشتہ دنوں عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس باغ میں گل لالوں کو دیکھنے کے لئے ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ محکمہ باغبانی اس باغ کے ٹکٹ کو ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹھیکے پر دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.