کشن بھرواڑ قتل کیس میں گجرات اے ٹی ایس نے ملزمین مولانا ایوب اور مولانا قمر غنی عثمانی کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ Unlawful Activities Prevention Act اور گجرات کنٹرول آف ٹیررازم کی ایک سیکشن کو شامل کیا۔
اے ٹی ایس نے ملزمین کے خلاف گجرات کنٹرول آف ٹیررازم اینڈ آرگنائزڈ کرائم ایکٹ 3(1)(1) Control of Terrorism and Organized Crime Act اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی ایک دفعہ شامل کی ہے۔
اے ٹی ایس نے اپنے بیان میں بتایا کہ احمد آباد کے جمال پور میں مولانا ایوب جوارا والا کے گھر کی تلاشی کے دوران ٹیم کو آرگن اور مولانا ایوب کی تحریر کردہ ایک مذہبی کتاب ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'پولیس نے مولانا ایوب کو اس وقت گرفتار کیا جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ ایوب جوارا والا نے انہیں قتل کرنے کے لیے ایک ہتھیار کا فراہم کیا تھا۔
اس کے ساتھ دہلی کے مولانا قمر غنی عثمانی کو بھی گرفتار کیا گیا۔
گجرات اے ٹی ایس نے کہا کہ 'قابل ذکر بات یہ ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی ان دفعات کو دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق سرگرمی میں لاگو کیا جانا چاہئے جس میں ملزم کو مقدمے کی تحقیقات ہونے تک پیشگی ضمانت یا ضمانت ملنے کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو احمد آباد کے دھندھوکا میں 30 سالہ کشن بھرواڑ کو مبینہ طور پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔