اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی کوتوالی سیکٹر کی 24 پولیس اور شرپسندوں کے درمیان مڈبھیڑ میں پولیس نے 4 شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اے ڈی سی پی نوئیڈا رن وجے سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ضلع گوتم بدھ نگر میں مسافروں کو لفٹ دے کر بیٹھانے کے بعد شرپسند انہیں بلیڈ مار کر ان کا سامان لوٹ لیتے تھے اور پھر پھینک کر فرار ہو جاتے تھے۔
انھوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیم ایسے دیگر شرپسند افراد کو تلاش کر رہی تھی۔ دیر رات سیکٹر 35 ٹی پوائنٹ کے قریب چیکنگ کے دوران جب پولیس نے شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کی تو شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو شرپسند کو گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ دو کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ زخمی شرپسندوں کی شناخت وریندر ساکن بلندشہر اور ندیم ساکن بلاس پور گوتم بدھ نگر کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دو دیگر کی شناخت جیتو اور ستیندر کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی چمپارن: صحافی قتل معاملے میں دو صحافی سمیت تین کو پولیس نے کیا گرفتار
اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ چار گرفتار شرپسند شاطر مجرم ہیں۔ یہ لوگ روزانہ گاڑیاں تبدیل کرتے تھے اور مسافروں کو لفٹ دیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک مہینے میں شرپسندوں نے صرف گوتم بدھ نگر ضلع میں 30 سے زائد واردات کو انجام دیا ہے۔ شرپسند ڈکیتی کرنے کے بعد دہلی کے سرائے کالے خان میں کرائے کے کمرے میں چھپ جاتے تھے۔