ETV Bharat / crime

کیمور: اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ میں چار ملزم گرفتار - اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ

ْْضلع کیمور کے درگاوتی تھانہ علاقہ میں اجتماعی جنسی زیادتی کا ایک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے آج چار ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

four accused arrested in kaimur gang rape case
کیمور: اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ میں چار ملزم گرفتار
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 7:37 PM IST

بہار کے ضلع کیمور میں درگاوتی تھانہ میں گذشتہ روز ایک خاتون کی جانب سے اجتماعی جنسی زیادتی کی شکایت کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

ایس ڈی پی او موہنیاں رگھو ناتھ سنگھ

گرفتار کیے گئے تمام ملزمین ڈمری ٹولہ بہوریا کے رہنے والے ہیں۔ اس کیس کے متعلق ایس ڈی پی او موہنیاں رگھو ناتھ سنگھ نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ تیرہ فروری کی شام کو پیش آیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ درگاوتی تھانہ علاقہ کے بچھیا موضع کی رہائشی ایک خاتون دیر شام باہر بیت الخلاء کے لیے گئی تھی۔ اسی دوران وہاں پہلے سے موجود چار شرپسند افراد میں سے دو لوگوں نے اس خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گھناؤنی واردات کو انجام دیا، باقی دو نوجوان پہرہ دینے کا کام کر رہے تھے۔

اس حادثہ کے بعد خاتون کے ذریعہ درگاوتی تھانہ میں نامعلوم جرائم پیشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کی اس معاملہ میں درگاوتی تھانہ افسر نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ شروع کی اور پھر چار لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمین نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.