ETV Bharat / crime

Encounter in Noida: نوئیڈا میں انکاؤنٹر، سورج پولیس کی گولی سے زخمی - جرائم کی خبر

اتر پردیش نوئیڈا سیکٹر-24 کوتوالی پولیس نے صبح کی سیر پر نکلے لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہونے والے شاطر لٹیرے کو پکڑ لیا ہے۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے بدمعاش کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Encounter in Noida
نوئیڈا میں انکاؤنٹر، سورج پولیس کی گولی سے زخمی
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 7:41 AM IST

دہلی کے کلیان پوری علاقہ کا رہنے والا سورج عرف للا چوری کی بائک اور اسکوٹی کے ساتھ پوری دہلی-این سی آر میں لوٹ کی وارداتیں کرتا تھا۔ پولیس نے بدمعاش سے این سی آر کے مختلف مقامات سے لوٹی گئی ایک بائک، پستول، کارتوس اور موبائل برآمد کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ 13 سے زائد مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ بدمعاش نے دہلی، نوئیڈا، غازی آباد میں لوٹ کی کئی وارداتیں انجام دی ہیں۔

پولیس اس کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ سورج سیکٹر 24 سے مطلوب تھا۔ اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ ایک شاطر لٹیرا نوئیڈا اسٹیڈیم کے قریب کوئی واردات کرنے والا ہے۔ اطلاع ملتے ہی اے سی پی رجنیش ورما کی ہدایت پر کوتوالی انچارج گیان سنگھ اور دیگر پولس والوں نے مورچہ سنبھالا۔ صبح آٹھ بجے کے قریب نوئیڈا اسٹیڈیم کے قریب سے ایک نوجوان بائک پر آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Two Arrested With Illegal weapons: نوئیڈا سے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ دو ملزمین گرفتار

پولیس نے ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سوار نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں پولیس کی ایک گولی شرپسند للا کی ٹانگ میں لگی۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ لوٹ کے بعد وہ دہلی کے غفار مارکیٹ میں موبائل پارٹس فروخت کرتا تھا۔ کئی بار وہ راہگیروں کو کم قیمت پر موبائل دیتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.