ETV Bharat / crime

بارہ بنکی : بڑی بہن نے چھوٹی بہن کا کیا قتل، آنگن میں دفن کی لاش - بہن کی قتل واردات

بارہ بنکی میں دو سگی بہنوں کے درمیان کھانا بنانے کو لے ہوئے تنازعہ میں بڑی بہن نے اپنی ہی چھوٹی بہن کا قتل کردیا۔ اس کے بعد اس کی لاش کو گھر کے احاطے میں ہی دفن کردیا۔ یہ معاملہ جب پیش آیا تب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

بڑی بہن نے چھوٹی بہن کا کیا قتل، آنگن میں دفن کی لاش

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 1:51 PM IST

Updated : Sep 25, 2021, 8:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جو آپ کو حیران کردیگی۔یہاں ایک بڑی بہن نے اپنی چھوٹی بہن کا بہیمانہ قتل کردیا۔یہی نہیں بے رحم بہن نے قتل کے بعد اس کی لاش کو گھر کے آنگن میں ہی دفن کردیا اور دو دن تک اپنے گھر والوں کو گمراہ کرتی رہی۔ فی الحال پولیس نے ملزم بہن کو گرفتار کرلیا ہے۔

بڑی بہن نے چھوٹی بہن کا کیا قتل، آنگن میں دفن کی لاش

قتل کی یہ واردات بارہ بنکی کے فتح پور تھانہ حلقے کے کھاتا سرئیاں گاؤں میں پیش آئی ہے۔گاؤں کے رہائشی دھرما راوت کی دو بہنوں میں دو روز قبل کھانا پکانے کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔دونوں کے درمیان بحث اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ غصے میں بڑی بہن نے اپنی چھوٹی بہن کو بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ اس کے بعد اس کی لاش کو گھر کے احاطے میں ہی دفن کردیا۔ یہ معاملہ جب پیش آیا تب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

لیکن جب ان دونوں بہنوں کا بھائی دھرما راوت مزدوری کرکے گھر واپس آیا تب اس نے اپنی چھوٹی بہن کے بارے میں پوچھا۔ جس پر بڑی بہن نے اسے یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ چھوٹی بہن کہیں باہر گئی ہوئی ہے۔ دو روز تک چھوٹی بہن کی تلاش جاری رہی ہے۔اس کے بعد بھائی کو گھر کے اندر ہی لکڑی، ماچس اور چھوٹی بہن کا دوپٹہ ملا تو اسے شک ہوا۔ ساتھ ہی گھر سے بدبو بھی آنی شروع ہوئی۔

مزید پڑھیں:ارریہ: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

شک کی بنیاد پر جب بھائی نے بڑی بہن سے سختی سے پوچھ گچھ کی تب اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو باہر نکال کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔فی الحال پولیس نے مقدمہ درج تحقیقات شروع کردی ہے اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

Last Updated : Sep 25, 2021, 8:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.