ETV Bharat / crime

بڈگام: بڑی مقدار میں منشیات برآمد

جموں و کشمیر پولیس نے چاڈورہ سے تین کوئنٹل منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

representative image
representative image
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 9:34 PM IST

منشیات کے خلاف بڈگام پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ اس دوران چاڈورہ کے قاضی پورہ علاقے سے تقریباً تین کوئنٹل منشیات برآمد کی ہے۔ یہ منشیات چاڈورہ کے عبدالقیوم کے گھر سے برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق اس معاملے میں تین افراد ملوث ہیں جن کی شناخت عبدالقیوم بٹ، گلزار احمد بٹ اور امتیاز احمد تیلی کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد فی الحال فرار ہیں۔ چاڈورہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں عسکریت پسند گرفتار

واضح رہے کہ منشیات کے خلاف بڈگام پولیس نے کارروائی کو تیز کیا ہے اور گزشتہ چند ہفتوں میں منشیات سے وابستہ کئی افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ علاقے کو منشیات سے مکمل طور پر پاک نہیں کر دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.