ETV Bharat / crime

Deadly Attack on Sarfaraz Alam: سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم پر جان لیوا حملہ

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 10:18 PM IST

راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم پر آج دیر شام جان لیوا حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے، تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ Deadly attack on former RJD MP Sarfaraz Alam

سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم پر جان لیوا حملہ

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر سرفراز عالم پٹنہ سے ارریہ جا رہے تھے کہ نرپت گنج پٹرول پمپ کے قریب ان کا تعاقب کر رہے حملہ آوروں نے چار راؤنڈ گولیاں چلائی، گاڑی کی آگے سیٹ پر بیٹھے سرفراز عالم گولیوں کی آواز سے خود کو سنبھالا اور نیچے جھک گئے، گاڑی کے اندر دیگر لوگ بھی سوار تھے سبھی لوگوں نے نیچے جھک کر اپنی جان بچائی۔ حملہ میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ Deadly attack on former RJD MP Sarfaraz Alam

حملہ کے بعد سرفراز عالم فوراً قریب کے نرپت گنج تھانہ پہنچے اور ایس ایچ او سے مل کر واقعہ کی اطلاع دی، ای ٹی وی بھارت سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سرفراز عالم نے پورے واقعہ کو تفصیل سے بتایا۔ سرفراز عالم نے بتایا کہ پٹنہ سے ارریہ جانے کے دوران شام سات بجے نرپت گنج پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول لیا اور جیسے ہی پٹرول پمپ سے ارریہ کی جانب بڑھا کہ پیچھے دو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھن فائرنگ شروع کردی۔ گولی گاڑی کی شیشہ میں جس شیشہ چکنا چور ہوگیا لیکن وہ بال بال بچ گئے بعد ازیں انہوں نے فوراً نرپت گنج تھانہ میں شکایت درج کرائی اور حملہ آوروں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ارریہ پہنچنے پر انہوں نے اس واقعہ کی اطلاع ارریہ ایس پی کو بھی دی ہے جس پر ایس پی نے جرائم پیشوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:

سرفراز عالم نے کہا کہ ارریہ میں جرائم پیشہ افراد اتنے بے خوف ہوگئے ہیں کہ کب کس پر حملہ کر دیں کچھ کہا نہیں جا سکتا، جب عوامی نمائندے محفوظ نہیں ہیں تو عوام کیسے محفوظ ہوگی پھر بھی نتیش کمار کہتے ہیں بہار سے جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سرفراز عالم نے کہا کہ اس سے قبل بھی مجھ پر حملے ہوئے تھے اور میں نے ارریہ ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.