تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک سی آرپی ایف کے جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والا شنکر ٹھاکر حیدرآباد کے نواح میں واقع نڑی گڈہ تانڈہ کے سی آرپی ایف کیمپس میں برسر خدمت تھا۔
مزید پڑھیں:عاشق کی دھوکہ دہی، لڑکی نے ویڈیو بناکرخودکشی کرلی
بتایا گیا ہے کہ کل دوپہر اس نے اپنی ایس ایل آر رائفل سے خود کو گولی مارلی، گولی اس کے جسم میں پیوست ہوگئی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
اس واقعے کی وجہ خاندانی تنازعہ سمجھی جارہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔