ETV Bharat / crime

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار - نوئیڈا میں انعامی بدمعاش گرفتار

نوئیڈا میں پولیس تصادم کے درمیان 25 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور ہنڈئی ایکسینٹ کار برآمد ہوئی ہے۔

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار
پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 7:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 132 پستہ روڈ پر ایکسپریس وے پولیس اور شرپسندوں کے درمیان ہوئے تصادم کے دوران پولیس نے بدنام زمانہ وکاس ولد لکھپت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، جبکہ اس کے دو ساتھی ملزم جائے وقوع سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق یہ ملزم غازی آباد کےکھوڑا کالونی کا رہائشی ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور ہنڈئی ایکسینٹ کار برآمد ہوئی ہے۔ پولیس اسٹیشن فیس 2 اور تھانہ 39 کے پولیس نے اسے پہلے سے ہی مطلوبہ مجرم قرار دے رکھا ہے۔اتنا ہی نہیں سینٹرل زون نوئیڈا نے اس پر 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار

بدمعاش ایک شاطر قسم کا مجرم ہے، جو گاڑیوں میں لوگوں کو بطورِ سواری بیٹھا کر لوٹ مار کرتا ہے۔ ملزم کی مجرمانہ تاریخ اور دیگر معلومات اکٹھا کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.