ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں صبح کے وقت سیر کے دوران لوگوں کی موبائل اور چین چھیننے والے ملزم کی پولیس انکاؤنٹر کے دوران پیر میں گولی لگی۔ جسے گرفتار کر کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ Chain Snatcher Pinto arrested in Noida
واضح رہے کہ نوئیڈا پولیس کئی دنوں سے اس بدمعاش کی تلاش میں تھی اور ہفتہ کی صبح بدمعاش اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس میں لوگوں کو لوٹنے والے بدمعاش پنٹو عرف نیولا کو پیر میں گولی مار کر گرفتار کرلیا ہے۔
نوئیڈا کے اے سی پی رجنیش ورما نے بتایا کہ سیکٹر 24 میں پولیس اسٹیشن گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی، اسی دوران پولس کا لٹیرے کے ساتھ تصادم ہوا۔
رجنیش ورما نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر آر ٹی او آفس کے قریب ہوا، پولیس نے ملزم نیولا کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل اور چوری کی اسپلنڈر موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔
پولیس نے زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ شرپسند کی مجرمانہ تاریخ نکالی جا رہی ہے۔