ETV Bharat / crime

Vegetable Seller Mehboob نیم برہنہ حالت میں سبزی فروش محبوب کی لاش برآمد - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

غازی آباد کے لونی میں سبزی فروش محبوب کی لاش نیم برہنہ حالت میں برآمد کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں لواحقین نے قتل کر کے لاش پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔ Body of Sabzi Farosh Mehboob was found in Noida

Vegetable Seller Mehboob
Vegetable Seller Mehboob
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 10:59 AM IST

غازی آباد: ریاست اترپردیش کے غازی آباد کے لونی کے بنتھلہ کینال روڈ پر پیر کی صبح ایک پھل و سبزی فروش کی لاش نیم برہنہ حالت میں ملی۔ راہگیروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ متوفی کی شناخت کے بعد پولیس نے لواحقین کو اطلاع دی۔ لواحقین نے قتل کر کے لاش پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔ Body of the Vegetable Seller Mehboob was found in a semi naked

یہ بھی پڑھیں:

نوجوان پھل اور سبزیاں بیچتا تھا
اطلاعات کے مطابق 40 سالہ محبوب قریشی لونی مین بازار قریشی محلے میں افراد خانہ کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ لونی تیرہ میں پھل اور سبزیاں فروخت کرتا تھے۔ لواحقین نے بتایا کہ ہفتہ کی شام وہ اپنے بیٹے زید کو گھر چھوڑ کر بغیر بتائے چلے گئے تھے۔ رات گئے تک گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ نے تلاش شروع کی۔ محبوب قریشی کا پتہ نہ چلنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پیر کی صبح محبوب کی لاش بنتھلہ کینال روڈ کے کنارے سے ملی۔

متوفی کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے
لواحقین کا کہنا ہے کہ کسی نے انہیں قتل کر کے لاش وہیں پھینک دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔ محبوب قریشی کی موت کے معاملے میں لواحقین تحریر دے رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاش کو رات گئے یہاں پھینکا گیا تھا۔ آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو کھنگالا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.