ETV Bharat / crime

بیگوسرائے:تیزاب حملہ کرنے والا خود ہی حادثے کا شکار - بیگوسرائے جرائم کی خبریں

بیگو سرائے کے تیگھڑا پولیس اسٹیشن میں ایک لڑکے نے لڑکی کے اہل خانہ پر تیزاب سے حملہ کردیا۔اس حادثے میں لڑکی کے والدین سمیت خود لڑکا بھی زخمی ہوگیا ہے۔

بیگوسرائے:تیزاب حملہ کرنے والا خود ہی حادثے کا شکار

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 9:41 AM IST

ریاست بہار کے ضلع بیگوسرائے کے تیگھڑا تھانہ علاقہ میں تیزاب سے حملے کا معاملہ پیش آیا ہے۔جہاں ایک سرپھرے عاشق نے لڑکی کے اہل خانہ پر ہی تیزاب سے حملہ کردیا۔اس حادثہ میں تین لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق لڑکی کے والد ای رکشا ڈرائیور ہیں، وہیں ان کا ذریعہ معاش بھی ہے۔لیکن بہت دنوں سے پڑوس میں رہنے والا ایک لڑکا ان کی بیٹی کو پریشان کر رہا تھا۔لڑکے نے کئی بار لڑکی کو پیار و محبت کے جھانسے بھی دیا لیکن جب لڑکی نے ان سب سے انکار کیا تو وہ لڑکی کے گھر جاکر انہیں پریشان کرنے لگا۔

اس بات سے پریشان ہوکر جب لڑکی کے والد نے لڑکے کے دکان پر جاکر اس سے پوچھ گچھ کرنے لگے۔لیکن لڑکے کو یہ بات پسند نہیں آئی اور اس نے اپنے دکان میں رکھی تیزاب کی بوتل کو اٹھاکر لڑکی کے والد کے پیچھے دوڑنے لگا۔ان سب میں لڑکی کے والد نیچے گرگئے، لیکن اچانک بوتل کی ڈھکن کھلنے سے تیزاب لڑکے کے جسم پر ہی گر گیا۔جس سے وہ خود زخمی ہوگیا۔

اس حادثے کے وقت مقامی لوگ موجود تھے۔اس حادثے میں تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی لوگوں کی مدد سے تینوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر تیگھڑا میں داخل کرایا گیا ہے۔جہاں ابتدائی علاج کے لیے انہیں صدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔وہیں تھانہ انچارج ہمانشو کمار سنگھ نے لڑکے کے خلاف معاملہ درج کر کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.