تفصیلات کے مطابق منگل کی شب بنجارا ہلز علاقہ کے مقامی افراد نے سڑک پر نوجوان کی جانب سے لڑکی کو زبردستی طور پر بائیک پر بٹھانے کا منظر دیکھا اور اغوا کا شبہ کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔ جس کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی اور اس جوڑے کا پتہ چلایا۔
تاہم بعد ازاں پولیس کو معلوم ہوا کہ ان دونوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد نوجوان نے اپنی معشوقہ کا اغوا نہیں کیا بلکہ اس کو زبردستی اپنی بائیک پر بٹھا کر لے گیا۔ اس منظر کو دیکھنے والے مقامی افراد نے اس کو اغوا کا معاملہ سمجھا اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ پولیس نے معاملہ سلجھانے کی خاطر اس جوڑے کی بعد ازاں کونسلنگ کی۔
یو این آئی