غازی آباد کے لونی کوتوالی کے ٹولی محلے میں اتوار کی دیر رات ایک ہی خاندان کے چار افراد کو نامعلوم شرپسندوں نے گولی مار دی، جس میں تین افراد کی موت (Shot dead) کی اطلاع ہے، جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ہلاک شدہ شخص کا نام رئیس الدین تھا اور وہ کپڑے کے کاروباری تھے۔ شرپسندوں نے رئیس الدین، ان کی اہلیہ اور دو بیٹوں کو بھی گولی مار دی۔ گولی لگنے کے بعد جہاں ان کے دونوں بیٹوں کی موت ہوگئی، لیکن ان کی اہلیہ کی حالت نازک ہے۔
مزید پڑھیں:
واردات میں ڈکیتی کے زاویے سے لے کر دیگر زاویوں پر پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ یہ واردات صبح 3 بجے کی بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔