ETV Bharat / crime

غازی آباد: 14 سال کا لڑکا جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار - غازی آباد میں دوسال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

غازی آباد پولیس نے لونی سے 14 سالہ نابالغ لڑکے کو دو سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

14 سال کے لڑکے کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 11:43 AM IST

ریاست اترپردیش کی غازی آباد پولیس نے دو سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک 14 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ بچی کا جی ٹی بی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکا بچی کے ساتھ اس کے گھر کے چھت پر کھیل رہا تھا اور جب اس نے بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کی تو بچی کی ماں نیچے ہی تھی۔ بچی کے رونے کی آواز سن کر جیسے ہی اس کی ماں اور دادا چھت پر آئے تو لڑکا بچی کو انہیں تھما کر موقع سے فرار ہوگیا لیکن بدھ کے روز نابالغ کو گرفتار کر لیا گیا۔

وہیں ایک دیگر معاملے میں پولیس نے نندی گرام علاقے میں اتوار کی شام کو ہنڈن میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ خاتون اپنے 13 سالہ بیٹے کے ساتھ ایک سالگرہ کی تقریب سے واپس آرہی تھی جب چار افراد نے اسے کار میں زبردستی بیٹھا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمین میں سے ایک نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ گاڑی کے اندر ہی زیادتی کی۔

ڈی آئی جی اور ایس ایس پی امت پاٹھک نے بتایا کہ پولیس نے منگل کی رات اسی میٹرو اسٹیشن کے قریب آصف اور شاداب کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے ایک کارتوس کے ساتھ جرم میں استعمال ہونے والی کار اور ایک پستول بھی برآمد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر دو ملزمین کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.