ETV Bharat / city

عاشق نوجوان پر شہد کی مکھیوں کا حملہ - ٹاور پر چڑھنے والا نوجوان زخمی

محبت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے مطالبہ کے ساتھ سیل ٹاور پر چڑھ جانے والے نوجوان کی کہانی کا افسوسناک انجام ہوا کیونکہ شہد کی مکھیوں کے حملہ میں زخمی نوجوان ٹاور سے کود پڑا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا۔

شہد کی مکھی
شہد کی مکھی
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 6:47 PM IST

واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اس نوجوان جس کی شناخت ضلع کے جنگاریڈی گوڑم کے رہنے والے روہت کے طور پر کی گئی ہے، کل شام ٹاور پر چڑھ گیا۔ اس نے ٹاور پر چڑھنے کے بعد اس سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا اور الزام لگایا کہ حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کے بعض لیڈران اس کی محبت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روہت نے دعوی کیا کہ وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے اور وائی ایس آر کانگریس کے لیڈران اس کی محبت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی اس کے ٹاور پر چڑھ جانے کی اطلاع ملی پولیس وہاں پہنچی جس نے مختلف طریقوں سے اس کو سمجھاتے ہوئے اس کے جذبات کو سرد کرنے اور اس کو نیچے اتارنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران شہد کی مکھیوں نے اس پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: جانوروں کا علاقہ محدود ہوتا جا رہا ہے؟

اس حملہ سے بچنے کی کوشش میں روہت نے ٹاور سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا۔ نیچے یہ منظر دیکھنے والی پولیس نے فوری طور پر علاج کے لئے اس نوجوان کو اسپتال منتقل کیا۔ اس موقع پر میڈیا کی بڑی تعداد بھی وہاں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.