آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے اے پی میں گیس کے اخراج کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں مرنے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور وائی ایس آر کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ میں بیمار پڑنے والے افراد کا مناسب علاج کروائے۔
اپنے بیان میں تلگودیشم سربراہ نے کہا کہ یہ ایک خطرناک صورتحال ہے کیونکہ ایک اور گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا، حالانکہ لوگ بندرگاہی شہر میں ایل جی پالی مرس کمپنی سے گیس کے اخراج کے واقعہ کو بھول بھی نہیں پائے تھے۔ نائیڈو نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مرنے والے افراد کے ارکان خاندان کو مناسب تعاون فراہم کرے۔