ETV Bharat / city

سریکاکلم: پرائیویٹ بینکوں نے اپنے کام کے اوقات میں کمی کی

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکلم میں پرائیویٹ بینکوں کے کام کے اوقات صبح ساڑھے دس بجے تا ایک بجے دوپہر تک کر دیے گئے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 1:26 PM IST

bank
bank

آندھرا پردیش کے سریکاکلم ضلع میں پرائیویٹ بینکوں کے انتظامیہ نے اپنے کام کے اوقات میں کمی کر دی ہے تاکہ کورونا کے معاملات کو روکا جا سکے۔ ضلع میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر بینکوں نے اپنے کام کے اوقات میں کمی کر دی ہے۔ تاہم کھاتہ دار صبح ہی سے بینکوں کے قریب قطار لگا رہے ہیں۔ رقم نکالنے، جمع کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کاموں کے لئے صارفین کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگ بینکوں کے باہر قطار لگانے پر مجبور ہیں جس سے ان کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بینکوں کے کام کے اوقات 10.30 بجے دن تا ایک بجے دوپہر تک ہیں۔ ان بینکوں کے انتظامیہ نے بینکوں کے دروازے کے باہر سینیٹائزر کی بوتلیں رکھی ہیں۔

طویل قطاروں کی وجہ سے سماجی فاصلہ کو پیچھے چھوڑا جا رہا ہے کیونکہ بیشتر افراد جلدی میں ہیں اور انہوں نے اس صورتحال پر بینک انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بعض صارفین نے کہا کہ وہ قطار میں صبح 9 بجے سے ٹھہرے ہوئے ہیں۔ بعض صارفین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم میں نقدی کی کمی کی وجہ سے وہ بینک سے ہی رقم نکالنے کے لئے آنے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.