ڈاکٹر نے دریائے کرشنا میں چھلانگ لگا دی۔ یہ واقعہ اے پی کے وجئے واڑہ میں کل شب پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس ڈاکٹر کی لاش کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا، تلاشی کا کام جاری ہے۔ اس ڈاکٹر کی شناخت اے سرینواس کے طورپر کی گئی ہے، جو جی جی ایچ اسپتال گنٹور میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طورپر خدمات انجام دیتا تھا۔
اس نے دریا میں چھلانگ لگانے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ اور فون بیریج روڈ پر چھوڑ دیا۔ راہگیروں نے اس کو دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی۔ پولیس نے اس کی لاش کی تلاش کا کام شروع کردیا۔ شروعاتی طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ خاندانی جھگڑوں پر اس ڈاکٹر نے یہ انتہائی اقدام کیا۔