ETV Bharat / city

آندھراپردیش: کابینہ اجلاس میں نئے اضلاع کی تشکیل پر تبادلہ خیال

آندھراپردیش کابینہ کا اجلاس آج وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ریاست میں 25 اضلاع کے قیام کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

AP Cabinet Approves Formation Of Study Panel For Creation Of New Districts
آندھراپردیش: کابینہ اجلاس میں نئے اضلاع کی تشکیل پر تبادلہ خیال
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 5:38 PM IST

یہ اجلاس تقریبا دو گھنٹے جاری رہا جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم ریاست میں اضلاع کی تعداد 25 کرنے کا مسئلہ بھی چھایارہا۔ ساتھ ہی وائی ایس آر چے یتا اسکیم پر عمل، بی سی، ایس سی، ایس ٹی، اقلیتی خواتین کو مالی مدد کے لیے اسکیم پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ریاست میں اضلاع کی موجودہ تعداد 13 ہے۔ نئے اضلاع کے قیام کا عمل آئندہ سال 31 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ نئے اضلاع کی سرحد پارلیمانی حلقوں کی سرحد کے لحاظ سے ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

یہ کمیٹی چیف سکریٹری کی صدارت میں کام کرے گی۔ وزیراعلی نے انتخابی وعدہ کے مطابق نئے اضلاع کے قیام کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ حکومت نے نئے فیصلہ کے مطابق 13 اضلاع کی تنظیم جدید کی جائے گی اوران کی تعداد کو بڑھا کر25 کر دیا جائے گا۔

نائب وزیراعلی پشپاسراونی نے کہا کہ نئے تشکیل شدہ اراکو ضلع میں کافی جغرافیائی علاقہ ہے۔وزیراعلی نے نشاندہی کی کہ اراکو ضلع چار اضلاع پر پھیلاہوا ہے۔ اس پس منظر میں انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اراکو کو دو اضلاع میں تقسیم کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے مقصد سے نئے اضلاع تشکیل دیئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.