ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کوتوالی حلقہ کے محلہ خرچن پور میں مزدوری کے پیسے کے لین دین کو لیکر دو افراد نے قینچی سے ایک خاتون پر حملہ کردیا، اس حملے میں خاتون بری طرح زخمی ہوگئی۔
زخمی خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، بتایا رہا ہے کہ قینچی سے حملہ کرنے کا زخم اتنا گہرا تھا کہ ضلع ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔
ایس پی سٹی ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ اجرت کی رقم کے لین دین کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورت نے دونوں افراد سے اپنے گھر کا پینٹ کروایا تھا مزدوری کی اجرت نہ دینے پر دونوں ملزموں نے وہیں پاس میں رکھی قینچی سے عورت پر حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔
پولیس نے اس واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور موقع واردات سے قینچی بھی برآمد کرلی ہے۔
واضح رہے کہ جونپور پولیس اس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد آگے کی تفتیش کی کارروائی کررہی ہے۔