ETV Bharat / city

وارانسی: سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک، 6 زخمی - ای ٹی وی بھارت اردو

اترپردیش کے ضلع وارانسی کے بڑاگاؤں علاقے میں کار اور آٹو کی ٹکر میں ایک حاملہ خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 6 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

varanasi
varanasi
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 2:25 PM IST

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی دیر رات ادلپور رنگ روڈ پر بھگوان پور واقع سی این جی پمپ کے نزدیک پیش آیا۔

حادثے کے شکار سبھی سات لوگ آٹو رکشا پر سوار تھے۔ اس حادثے میں گڑیا (40) کی موت ہوگئی جبکہ رام (55)، برجو (65) اور رام لکھن (32) شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ تین بچے معمولی طور سے زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو فوراً وارانسی ڈویژن اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد گڑیا کو مردہ قرار دے دیا۔ برجو اور جئے رام کو ابتدائی علاج کے بعد بنارس ہندو یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور آٹو میں سی این جی بھرا کر لوٹ رہا تھا کہ تیز رفتار مخالف سمت سے آرہی کار نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ کار سوار کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ حادثے میں کار کے پرخچے اڑ گئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.