ETV Bharat / city

وزیراعظم کے بنارس دورے پرسماجی کارکنان کو کیوں نظربند کیا جاتا ہے؟

گذشتہ 30 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بنارس کا دورہ کیا تھا اسی دوران بنارس پولیس نے درجنوں بنکر رہنما و سماجی کارکنان کو حراست میں لیا تھا اور بیشتر رہنماؤں کو گھر میں نظر بند کیا تھا۔

social worker detained during the Prime Minister's visit
وزیراعظم کے بنارس دورے پرسماجی کارکنان کو کیوں نظربند کیا جاتا ہے؟
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 10:58 PM IST

گزشتہ30 نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بنارس کا دورہ کیا تھا اسی دوران بنارس پولیس نے درجنوں بنکر رہنما و سماجی کارکنان کو حراست میں لیا تھا اور بیشتر رہنماؤں کو گھر میں نظر بند کیا تھا۔

وزیراعظم کے بنارس دورے پرسماجی کارکنان کو کیوں نظربند کیا جاتا ہے

سماجی کارکن محمد عابد نے پریس کانفرنس کر کے میڈیا سے کہا کہ' وزیراعظم نریندر مودی جب بھی اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کا دورہ کرتے ہیں تو بنارس کے سرکردہ رہنماؤں و سماجی کارکنان کو نظر بند کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' گذشتہ 30 نومبر کو پولیس نے ہمارے رشتہ دار کے گھر پر ایک نوٹس چسپاں کردیا حالانکہ میرے خلاف نہ کوئی مقدمہ درج ہے نہ ہی ایف آئی آر درج ہیں اور نہ ہی کوئی جرائم کا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے ضلع پولیس الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کارکنان کا پولیس استحصال کر رہی ہے جس کے خلاف ہم قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے ملاقات کرکے پولیس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

سماجی کارکن بابو علی صابری نے کہا کہ' وزیر اعظم کے آمد سے قبل انہیں حراست میں لیا گیا جس کے 6 دن بعد رہا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاکھوں منت و سماجت کے بعد بھی نہیں چھوڑا اور حراست میں رکھا۔

مزید پڑھیں:

احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان

پولیس کو خدشہ تھا کہ وزیراعظم کی آمد پر سیاہ جھنڈے دکھائے جائیں گے، کہ اس پر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی بھی اس نوعیت کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اور نہ ہی ہم اس طرح کی حرکت کی حمایت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.