ETV Bharat / city

ورونا ندی کا پانی انتہائی آلودہ، ندی کی صفائی کب ہوگی؟

اتر پردیش پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسر کالکا سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ورونا ندی کا پانی تقریباً 30 کلو میٹر کی مسافت میں زیادہ آلودہ ہے جسے صاف کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:40 PM IST

varuna river water when will be clean
تاریخی وروناندی برسوں سے اپنی وجود کی لڑائی لڑ رہی ہے

الہ آباد کے پھول پر سے شروع ہوکر بنارس میں گنگا ندی سے ملنے والی تاریخی ورونا ندی برسوں سے اپنی وجود کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ اس ندی کا پانی انتہائی آلودہ ہے جس کی وجہ سے نہ صرف علاقائی لوگ متاثر ہیں بلکہ ندی بھی اپنی موت اور زیست کی کشمکش میں ہے۔

ویڈیو
اس حوالے سے حکومتوں نے کئی وعدے کیے ہیں اور اس سلسلے میں کچھ اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے وجود کا سوال اب بھی برقرار ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے ندی کی صفائی پر انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں جس میں ترجیحی طور پر کہا گیا ہے کہ شہر کے جتنے نالے، ندی میں آتے ہیں ان کو بند کیا جائے۔ انتظامیہ نے اس پر کام بھی کیا ہے۔

اتر پردیش پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسر کالکا سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ورونا ندی کا پانی تقریباً 30 کلو میٹر کی مسافت میں زیادہ آلودہ ہے جس کو کم کرنے کے لیے بنارس کے تقریباً 14 نالے ندی میں سے گزشتہ برس آٹھ نالوں کو بند کر دیاگیا تھا اور رواں برس اس کی تعداد بڑھ کر 10 ہو چکی ہے، یعنی چار بڑے نالے اب بھی ندی میں گرتے ہیں جس کی وجہ سے ندی کا پانی غسل کرنے کے لائق نہیں ہے'۔

انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ چار نالے بھی بہت جلد بند کردیے جائیں گے جس کی وجہ سے ندی کا پانی استعمال کے لائق ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک قدم اور بھی اٹھایا جائے گا وہ یہ کہ ندی میں مختلف آب پاشی کے نہر بھی کھولے جائیں گے جس سے پانی کے بہاؤ میں تیزی آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.