ETV Bharat / city

بنارس میں کورونا مریض کی خود کشی

اس واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

بنارس میں کورونا مریض کی خود کشی
بنارس میں کورونا مریض کی خود کشی
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 10:30 AM IST

اتر پردیش کے بنارس میں کورونا کے ایک مریض نے کاشی ہندو یونیورسٹی کے کووڈ سینٹر کی چوتھی منزل سے کود کر خود کشی کر لی۔

خود کشی کرنے والے نوجوان کا نام امت پاٹھک بتایا جا رہا ہے اور وہ ضلع کے بابت پور علاقے کا رہائشی ہے، 16 اگست کو امت کو بی ایچ یو کے ایمرجینسی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اس کا علاج شروع ہوا، لیکن بعد میں کورونا مثبت آنے کے بعد امت کو 22 اگست کو سندر لال اسپتال کے کووڈ19 لیول تھری میں منتقل کیا گیا، جہاں اس نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

بنارس میں قائم کاشی ہندو یونیورسٹی کو پوروانچل کا ایمس کہا جاتا ہے، لیکن یہاں آئے دن اس طرح کی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں اور لا پرواہی معاملے سامنے آتے ہیں۔

ہلاک ہونے والے امت پاٹھک کے اہل خانے نے بی ایچ یو کے ڈاکٹرز اور ملازمین پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، اہل خانہ کا الزام ہے کہ ڈاکٹرز کی لاپرواہی اور ٹھیک طرح سے علاج نہیں ہونے کی وجہ سے امت نے اس طرح کا قدم اٹھایا ہے، انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے ملازمین نے رات گئے امت کے موت کی خبر انہیں دی۔

اہل خانہ نے مزید کہا کہ وہ پولیس میں اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز و ملازمین کے خلاف شکایت کریں گے، اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی مانگ کریں گے۔

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس سلسلے میں بی ایچ یو کے ایم ایس پروفیسر ایس کے ماتھور سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اور متعدد دفعہ انہیں فون کیا گیا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.